حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ، حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ إِسْحَاق، أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ أُمِّي تُوُفِّيَتْ أَفَيَنْفَعُهَا إِنْ تَصَدَّقْتُ عَنْهَا ؟ فَقَالَ: نَعَمْ، قَالَ: فَإِنَّ لِي مَخْرَفًا وَإِنِّي أُشْهِدُكَ أَنِّي قَدْ تَصَدَّقْتُ بِهِ عَنْهَا.
عبداللہ بن عباس (رض) کہتے ہیں کہ ایک شخص (سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ) نے رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا : اللہ کے رسول ! میری ماں کا انتقال ہوگیا ہے، کیا اگر میں ان کی طرف سے خیرات کروں تو انہیں فائدہ پہنچے گا ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : ہاں (پہنچے گا) ، اس نے کہا : میرے پاس کھجوروں کا ایک باغ ہے، میں آپ کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ میں نے اسے اپنی ماں کی طرف سے صدقہ کردیا۔ تخریج دارالدعوہ : صحیح البخاری/الوصایا ٢٠ (٢٧٧٠) ، سنن الترمذی/الزکاة ٣٣ (٦٦٩) ، سنن النسائی/الوصایا ٨ (٣٦٨٥) ، (تحفة الأشراف : ٦١٦٣) ، وقد أخرجہ : مسند احمد (١/٣٧٠) (صحیح )