حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ يَحْيَى، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاق، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ (ﷺ) يَعُودُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أُبَيٍّ فِي مَرَضِهِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ، فَلَمَّا دَخَلَ عَلَيْهِ عَرَفَ فِيهِ الْمَوْتَ، قَالَ: قَدْ كُنْتُ أَنْهَاكَ عَنْ حُبِّ يَهُودَ، قَالَ: فَقَدْ أَبْغَضَهُمْ أسْعَدُ بْنُ زُرَارَةَ فَمَهْ، فَلَمَّا مَاتَ أَتَاهُ ابْنُهُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أُبَيٍّ قَدْ مَاتَ، فَأَعْطِنِي قَمِيصَكَ أُكَفِّنْهُ فِيهِ، فَنَزَعَ رَسُولُ اللَّهِ (ﷺ) قَمِيصَهُ، فَأَعْطَاهُ إِيَّاهُ.
اسامہ بن زید (رض) کہتے ہیں رسول اللہ ﷺ عبداللہ بن ابی کے مرض الموت میں اس کی عیادت کے لیے نکلے، جب آپ ﷺ اس کے پاس پہنچے تو اس کی موت کو بھانپ لیا، فرمایا : میں تجھے یہود کی دوستی سے منع کرتا تھا ، اس نے کہا : عبداللہ بن زرارہ نے ان سے بغض رکھا تو کیا پایا، جب عبداللہ بن ابی مرگیا تو اس کے لڑکے (عبداللہ) آپ کے پاس آئے اور آپ ﷺ سے عرض کیا : اللہ کے رسول ! عبداللہ بن ابی مرگیا، آپ مجھے اپنی قمیص دے دیجئیے تاکہ اس میں میں اسے کفنا دوں، تو آپ ﷺ نے اسے اپنی قمیص اتار کر دے دی۔ تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف : ١٠٨) ، وقد أخرجہ : مسند احمد (٥/٢٠١) (حسن) (بیہقی نے دلائل النبوة (٥ ؍ ٢٨٥) میں ابن اسحاق کی زہری سے تحدیث نقل کی ہے، نیز قمیص کا جملہ صحیحین میں ابن عمر (رض) کی حدیث سے ہے، ملاحظہ ہو : صحیح ابی داود ٨ ؍ ٤١٠ )