حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ، يَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ (ﷺ): إِذَا رَأَيْتُمُ الْجَنَازَةَ، فَقُومُوا لَهَا حَتَّى تُخَلِّفَكُمْ، أَوْ تُوضَعَ.
عامر بن ربیعہ (رض) سے روایت ہے وہ اسے نبی اکرم ﷺ تک پہنچاتے ہیں کہ آپ نے فرمایا : جب تم جنازے کو دیکھو تو (اس کے احترام میں) کھڑے ہوجاؤ یہاں تک کہ وہ تم سے آگے گزر جائے یا (زمین پر) رکھ دیا جائے ۔ تخریج دارالدعوہ : صحیح البخاری/الجنائز ٤٦ (١٣٠٧) ، ٤٧ (١٣٠٨) ، صحیح مسلم/الجنائز ٢٤ (٩٥٨) ، سنن الترمذی/الجنائز ٥١ (١٠٤٢) ، سنن النسائی/الجنائز ٤٥ (١٩١٦) ، سنن ابن ماجہ/الجنائز ٣٥ (١٥٤٢) ، (تحفة الأشراف : ٥٠٤١) ، وقد أخرجہ : مسند احمد (٣/٤٤٥، ٤٤٦، ٤٤٧) (صحیح )