حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْأَنْبَارِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ يَعْنِي ابْنَ عَطَاءٍ، عَنْ سَعِيد، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ (ﷺ)، أَنَّهُ قَالَ: إِنَّ الْعَبْدَ إِذَا وُضِعَ فِي قَبْرِهِ، وَتَوَلَّى عَنْهُ أَصْحَابُهُ، إِنَّهُ لَيَسْمَعُ قَرْعَ نِعَالِهِمْ.
انس (رض) نبی اکرم ﷺ سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا : جب بندہ اپنی قبر میں رکھ دیا جاتا ہے اور اس کے ساتھی لوٹنے لگتے ہیں تو وہ ان کی جوتیوں کی آواز سنتا ہے ۔ تخریج دارالدعوہ : صحیح البخاری/الجنائز ٦٧ (١٣٣٨) ، ٨٦ (١٣٧٣) ، صحیح مسلم/الجنة ١٧ (٢٨٧٠) ، سنن النسائی/الجنائز ١٠٨ (٢٠٥١) ، (تحفة الأشراف : ١١٧٠) ، وقد أخرجہ : مسند احمد (٣/١٢٦، ٢٣٣) ، ویأتی ہذا الحدیث فی السنة (٤٧٥١، ٥٧٥٢) (صحیح )