حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ أَبِي عَوْنٍ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ عَمْرِو أَخِي الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ، عَنْ أُنَاسٍ مِنْ أَهْلِ حِمْصَ، مِنْ أَصْحَابِ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ (ﷺ)، لَمَّا أَرَادَ أَنْ يَبْعَثَ مُعَاذًا إِلَى الْيَمَنِ، قَالَ: كَيْفَ تَقْضِي إِذَا عَرَضَ لَكَ قَضَاءٌ ؟، قَالَ: أَقْضِي بِكِتَابِ اللَّهِ، قَالَ: فَإِنْ لَمْ تَجِدْ فِي كِتَابِ اللَّهِ ؟، قَالَ: فَبِسُنَّةِ رَسُولِ اللَّهِ (ﷺ)، قَالَ: فَإِنْ لَمْ تَجِدْ فِي سُنَّةِ رَسُولِ اللَّهِ (ﷺ)، وَلَا فِي كِتَابِ اللَّهِ ؟، قَالَ: أَجْتَهِدُ رَأْيِي وَلَا آلُو، فَضَرَبَ رَسُولُ اللَّهِ (ﷺ) صَدْرَهُ، وَقَالَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي وَفَّقَ رَسُولَ رَسُولِ اللَّهِ لِمَا يُرْضِي رَسُولَ اللَّهِ.
معاذ بن جبل (رض) کے اصحاب میں سے حمص کے کچھ لوگ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے معاذ (رض) کو جب یمن (کا گورنر) بنا کرب بھیجنے کا ارادہ کیا تو آپ ﷺ نے ان سے پوچھا : جب تمہارے پاس کوئی مقدمہ آئے گا تو تم کیسے فیصلہ کرو گے ؟ معاذ (رض) نے عرض کیا : اللہ کی کتاب کے موافق فیصلہ کروں گا، آپ ﷺ نے فرمایا : اگر اللہ کی کتاب میں تم نہ پا سکو ؟ تو معاذ (رض) نے عرض کیا : رسول اللہ ﷺ کی سنت کے موافق، آپ ﷺ نے فرمایا : اگر سنت رسول اور کتاب اللہ دونوں میں نہ پاس کو تو کیا کرو گے ؟ انہوں نے عرض کیا : پھر میں اپنی رائے سے اجتہاد کروں گا، اور اس میں کوئی کوتاہی نہ کروں گا، تو رسول اللہ ﷺ نے معاذ (رض) کا سینہ تھپتھپایا، نیز آپ ﷺ نے فرمایا : تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے رسول اللہ ﷺ کے قاصد کو اس چیز کی توفیق دی جو اللہ کے رسول کو راضی اور خوش کرتی ہے ۔ تخریج دارالدعوہ : سنن الترمذی/الأحکام ٣ (١٣٢٧) ، (تحفة الأشراف : ١١٣٧٣) ، وقد أخرجہ : مسند احمد (٥/٢٣٠، ٢٣٦، ٢٤٢) ، سنن الدارمی/المقدمة ٢٠ (١٧٠) (ضعیف) (اس کی سند میں حارث اور حمص کے کچھ لوگ مبہم ہیں )