حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيل، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ (ﷺ) كَانَإِذَا أَكَلَ طَعَامًا لَعِقَ أَصَابِعَهُ الثَّلَاثَ، وَقَالَ: إِذَا سَقَطَتْ لُقْمَةُ أَحَدِكُمْ فَلْيُمِطْ عَنْهَا الْأَذَى وَلْيَأْكُلْهَا وَلَا يَدَعْهَا لِلشَّيْطَانِ، وَأَمَرَنَا أَنْ نَسْلُتَ الصَّحْفَةَ، وَقَالَ: إِنَّ أَحَدَكُمْ لَا يَدْرِي فِي أَيِّ طَعَامِهِ يُبَارَكُ لَهُ.
انس بن مالک (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ جب کھانا کھاتے تو اپنی تینوں انگلیاں چاٹتے اور فرماتے : جب تم میں سے کسی کا لقمہ گرجائے تو اسے چاہیئے کہ لقمہ صاف کر کے کھالے اسے شیطان کے لیے نہ چھوڑے نیز آپ ﷺ نے ہمیں پلیٹ صاف کرنے کا حکم دیا اور فرمایا : تم میں سے کسی کو یہ معلوم نہیں کہ اس کے کھانے کے کس حصہ میں اس کے لیے برکت ہے ۔ تخریج دارالدعوہ : صحیح مسلم/الأشربة ١٨ (٢٠٣٤) ، سنن الترمذی/الأطعمة ١١ (١٨٠٢) ، (تحفة الأشراف : ٣١٠) ، وقد أخرجہ : مسند احمد (٣/١٧٧، ٢٩٠) ، سنن الدارمی/الأطعمة ٨ (٧٠٧١) (صحیح )