حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ مَرْزُوقٍ، عَنْ عَطِيَّةَ بْنِ سَعْدٍ الْعَوْفِيِّ، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ: اللَّهُ الَّذِي خَلَقَكُمْ مِنْ ضَعْفٍ سورة الروم آية 54، فَقَالَ: 0 مِنْ ضُعْفٍ 0 قَرَأْتُهَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ (ﷺ) كَمَا قَرَأْتَهَا عَلَيَّ، فَأَخَذَ عَلَيَّ كَمَا أَخَذْتُ عَلَيْكَ.
عطیہ بن سعد عوفی کہتے ہیں کہ میں نے عبداللہ بن عمر (رض) کے سامنے : الله الذي خلقکم من ضعف اللہ وہی ہے جس نے تمہیں کمزوری کی حالت میں پیدا کیا (سورۃ الروم : ٥٤) (ضاد کے زبر کے ساتھ) پڑھا تو انہوں نے کہا مِنْ ضُعْفٍ (ضاد کے پیش کے ساتھ) ہے میں نے بھی اسی طرح رسول اللہ ﷺ کے سامنے پڑھا تھا جیسے تم نے پڑھا ہے تو آپ ﷺ نے میری گرفت فرمائی جیسے میں نے تمہاری گرفت کی ہے۔ تخریج دارالدعوہ : سنن الترمذی/القراء ات سورة الروم ٤ (٢٩٣٦) ، (تحفة الأشراف : ٧٣٣٤) ، وقد أخرجہ : مسند احمد (٢/٥٨) (حسن )