حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ خَالِدٍ الرَّمْلِيُّ، حَدَّثَنَا مُفَضِّلٌ، عَنْ عَيَّاشٍ، عَنْ بُكَيْرٍ، عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ حُسَيْنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَشْجَعِيِّ، أَنَّهُ سَمِعَ سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ، عَنِ النَّبِيِّ (ﷺ) فِي هَذَا الْحَدِيثِ، قَالَ: فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَرَأَيْتَ إِنْ دَخَلَ عَلَيَّ بَيْتِي وَبَسَطَ يَدَهُ لِيَقْتُلَنِي ؟ قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ (ﷺ): كُنْ كَابْنَيْ آدَمَ وَتَلَا يَزِيدُ لَئِنْ بَسَطْتَ إِلَيَّ يَدَكَ سورة المائدة آية 28 الْآيَةَ.
سعد بن ابی وقاص (رض) اس حدیث میں کہتے ہیں میں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! (اس فتنہ و فساد کے زمانہ میں) اگر کوئی میرے گھر میں گھس آئے، اور اپنا ہاتھ مجھے قتل کرنے کے لیے بڑھائے تو میں کیا کروں ؟ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : تم آدم کے نیک بیٹے (ہابیل) کی طرح ہوجاؤ ، پھر یزید نے یہ آیت پڑھی لئن بسطت إلى يدك ١ ؎۔ تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف : ٣٨٤٨) ، وقد أخرجہ : سنن الترمذی/الفتن ٢٩ (٢١٩٤) (صحیح) (متابعات اور شواہد سے تقویت پاکر یہ روایت صحیح ہے، ورنہ اس کے راوی حسین لین الحدیث ہیں ) وضاحت : ١ ؎ : ” اگر تو مجھے قتل کرنے کے لئے اپنا ہاتھ بڑھائے “ ( سورة المائدۃ : ٢٨ )