hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 10

.

سنن البيهقي

10
Sunan Al Bayhaqi
(۱۰) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِیدِ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَرْزُوقٍ حَدَّثَنَا الْعَلاَئُ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ حَدَّثَنَا الْہَیْثَمُ بْنُ رُزَیْقٍ عَنْ أَبِیہِ عَنِ الأَسْلَعِ بْنِ شَرِیکٍ قَالَ: کُنْتُ أَرْحَلُ نَاقَۃَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَأَصَابَتْنِی جَنَابَۃٌ فِی لَیْلَۃٍ بَارِدَۃٍ، وَأَرَادَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- الرَّاحِلَۃَ ، فَکَرِہْتُ أَنْ أَرْحَلَ نَاقَتَہُ وَأَنَا جُنُبٌ ، وَخَشِیتُ أَنْ أَغْتَسِلَ بِالْمَائِ الْبَارِدِ فَأَمُوتَ۔ فَذَکَرَ الْحَدِیثَ قَالَ: ثُمَّ وَضَعْتُ أَحْجَارًا فَأَسْخَنْتُ فِیہَا مَائً فَاغْتَسَلْتُ ، ثُمَّ لَحِقْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَ: ((یَا أَسْلَعُ مَا لِی أَرَی رَاحِلَتَکَ تَضْطَرِبُ؟)) فَقُلْتُ: یَا رَسُولَ اللَّہِ لَمْ أَرْحَلْہَا۔ وَذَکَرَ الْحَدِیثَ إِلَی أَنْ قَالَ قُلْتُ: فَأَسْخَنْتُ مَائً فَاغْتَسَلْتُ۔ [ضعیف جدًا۔ أخرجہ الطبرانی فی الکبیر ۸۷۷]
(١٠) سیدنا اسلع بن شریک (رض) کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اونٹنی کو سفر کے لیے تیار کرتا تھا۔ ایک دفعہ ایک سرد رات میں مجھے احتلام ہوگیا اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سفر کا ارادہ کیا تھا۔ میں نے یہ ناپسند سمجھا کہ جنبی ہونے کی حالت میں آپ کی سواری تیار کروں۔ میں ڈر گیا کہ اگر میں نے ٹھنڈے پانی کے ساتھ وضو کیا تو مر جاؤں گا۔ میں نے میں پتھر رکھے ان پر پانی گرم کیا، پھر غسل کیا، پھر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ملا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے اسلح ! میں تیری سواری کو مضطرب دیکھ رہا ہوں ؟ میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! میں نے اس کو تیار نہیں کیا۔ پھر مکمل بات ذکر کی اور عرض کیا : پھر میں نے گرم پانی سے غسل کیا۔