(۱۰۰۰۷)وَفِیمَا أَجَازَ لِی أَبُو عَبْدِ اللَّہِ رِوَایَتَہُ عَنْہُ عَنْ أَبِی الْوَلِیدِ الْفَقِیہِ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ عَنْ أَبِی بِشْرٍ عَنْ عَطَائٍ وَیُوسُفَ بْنِ مَاہَکَ وَمَنْصُورٍ عَنْ عَطَائٍ : أَنَّ رَجُلاً أَغْلَقَ بَابَہُ عَلَی حَمَامَۃٍ وَفَرْخَیْہَا ثُمَّ انْطَلَقَ إِلَی عَرَفَاتٍ وَمِنًی فَرَجَعَ وَقَدْ مُوِّتَتْ فَأَتَی ابْنَ عُمَرَ فَذَکَرَ لَہُ ذَلِکَ فَجَعَلَ عَلَیْہِ ثَلاَثًا مِنَ الْغَنَمِ وَحَکَمَ مَعَہُ رَجُلٌ۔ [صحیح]
(١٠٠٠٧) یوسف بن ماہک اور منصور حضرت عطاء سے نقل فرماتے ہیں کہ ایک آدمی کبوتری اور اس کے دو بچوں پر کمرے کا دروازہ بند کردیا، پھر خود عرفات ومنیٰ کے میدان میں چلا گیا۔ جب واپس آیا تو وہ مرچکی تھیں، وہ ابن عمر (رض) کے پاس آکر اس کا تذکرہ کیا تو حضرت ابن عمر اور دوسرے شخص نے اس پر تین بکریاں فدیہ میں ڈال دیں۔