hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 10106

.

سنن البيهقي

10106
Sunan Al Bayhaqi
(۱۰۱۰۲) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ عَنْ ہِشَامٍ عَنْ أَبِیہِ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- مَرَّ بِضُبَاعَۃَ بِنْتِ الزُّبَیْرِ فَقَالَ: أَمَا تُرِیدِینَ الْحَجَّ۔ فَقَالَتْ: إِنِّی شَاکِیَۃٌ فَقَالَ لَہَا: حُجِّی وَاشْتَرِطِی أَنَّ مَحِلِّی حَیْثُ حَبَسْتَنِی۔ قَالَ الشَّافِعِیُّ فِی کِتَابِ الْمَنَاسِکِ لَوْ ثَبَتَ حَدِیثُ عُرْوَۃَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- فِی الاِسْتِثْنَائِ لَمْ أَعْدُہُ إِلَی غَیْرِہِ لأَنَّہُ لاَ یَحِلُّ عِنْدِی خِلاَفُ مَا ثَبَتَ عَنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ-۔ قَالَ الشَّیْخُ قَدْ ثَبَتَ ہَذَا الْحَدِیثُ مِنْ أَوْجُہٍ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ-۔أَمَّا حَدِیثُ ابْنِ عُیَیْنَۃَ عَنْ ہِشَامٍ فَقَدْ رُوِیَ مَوْصُولاً۔ [صحیح۔ اخرجہ الشافعی۵۷۵]
(١٠١٠٢) ہشام اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ضباعۃ بنت زبیر کے پاس سے گزرے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا تو حج کا ارادہ رکھتی ہے ؟ اس نے کہا : میں بیمار ہوں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : حج کر اور شرط لگا کہ میرے حلال ہونے کی وہ جگہ ہوگی جہاں تو نے مجھے روک دیا۔
امام شافعی (رض) فرماتے ہیں : اگر عروہ کی حدیث نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے استثنا کے بارے میں ثابت ہو تو میں کسی اور کے لیے اس کو جائز قرار نہ دوں گا، کیوں کہ میرے نزدیک یہ جائز نہیں ہے، کیوں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس کے برخلاف بھی ثابت ہے۔