(۱۰۱۶۶) أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْمِہْرَجَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا ابْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عُمَرَ کَانَ یَقُولُ : مَنْ نَذَرَ بَدَنَۃً فَإِنَّہُ یُقَلِّدُہَا نَعْلَیْنِ وَیُشْعِرُہَا ثُمَّ یَسُوقُہَا حَتَّی یَنْحَرَہَا عِنْدَ الْبَیْتِ الْعَتِیقِ أَوْ بِمِنًی یَوْمَ النَّحْرِ لَیْسَ لَہَا مَحِلٌّ دُونَ ذَلِکَ وَمَنْ نَذَرَ جَزُورًا مِنَ الإِبِلِ أَوِ الْبَقَرِ فَلْیَنْحَرْہَا حَیْثُ شَائَ ۔ [صحیح۔ اخرجہ مالک ۸۸۰۴]
(١٠١٦٦) نافع حضرت عبداللہ بن عمر (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ جو قربانی کی نذر مانے وہ اس کو دو جوتوں کا ہار پہنائے اور شعار کرے (یعنی کوہان کی دائیں جانب کو چیرا دے کر خون نکال کر مل دینا) پھر اس کو چلائے۔ پھر بیت اللہ یا منیٰ میں قربانی کے دن ذبح کرے۔ اس کے پہنچنے کی یہی جگہ ہے اور جس نے اونٹ یا گائے کی قربانی کی نذر مانی وہ جہاں مرضی اس کو نحر کر دے قربانی کر دے۔