(۱۰۲۲۳) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ الأَصْبَہَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ : جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاہِیمَ الْمُوسَوِیُّ بِمَکَّۃَ حَدَّثَنَا أَبُو حَاتِمٍ : مُحَمَّدُ بْنُ إِدْرِیسَ الْحَنْظَلِیُّ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِیلَ حَدَّثَنَا وُہَیْبُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ فِی صِفَّۃِ حَجِّ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَ : فَلَمَّا کَانَ یَوْمُ النَّحْرِ نَحَرَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- ثَلاَثًا وَسِتِّینَ وَنَحَرَ عَلِیٌّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ مَا غَبَرَ وَکَانَتْ مَعَہُ مِائَۃُ بَدَنَۃٍ ثُمَّ أُخِذَ مِنْ لَحْمِ کُلِّ بَدَنَۃٍ بَضْعَۃٌ وَطُبِخَ جَمِیعًا فَأَکَلَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- وَعَلِیٌّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ وَشَرِبَا مِنَ الْمَرَقِ۔ أَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ حَاتِمِ بْنِ إِسْمَاعِیلَ عَنْ جَعْفَرٍ۔ [صحیح۔ مسلم ۱۲۱۸]
(١٠٢٢٣ ) حضرت جابر بن عبداللہ (رض) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حج کا طریقہ بیان کرتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے قربانی کے دن ٦٣ اونٹ خود نحر کیے اور باقی حضرت علی (رض) نے نحر کیے۔ آپ کی سو قربانیاں تھیں۔ پھر ہر قربانی سے گوشت کا ایک ٹکڑا لیا گیا اور ان تمام کو اکٹھا پکا دیا گیا۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور حضرت علی (رض) نے گوشت کھایا اور شوربہ پیا۔