hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 10243

.

سنن البيهقي

10243
Sunan Al Bayhaqi
(۱۰۲۳۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِیُّ حَدَّثَنَا الضَّحَّاکُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا ثَوْرُ بْنُ یَزِیدَ عَنْ رَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ لُحَیٍّ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ قُرْطٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : إِنَّ أَعْظَمَ الأَیَّامِ عِنْدَ اللَّہِ یَوْمُ النَّحْرِ ثُمَّ یَوْمُ الْقَرِّ وَہُوَ الَّذِی یَلِیہِ ۔ قَالَ وَقُدِّمْنَ إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- بَدَنَاتٌ خَمْسٌ أَوْ سِتٌّ فَطَفِقْنَ یَزْدَلِفْنَ إِلَیْہِ بِأَیَّتِہِنَّ یَبْدَأُ فَلَمَّا وَجَبَتْ جُنُوبُہَا تَکَلَّمَ بِکَلِمَۃٍ خَفِیَّۃٍ لَمْ أَفْہَمْہَا فَقُلْتُ لِلَّذِی یَلِینِی مَا قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ قَالَ : مَنْ شَائَ اقْتَطَعَ ۔ [صحیح۔ تقدم برقم ۱۰۲۱۴]
(١٠٢٣٩ ) عبداللہ بن فرط فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ کے نزدیک تمام دنوں سے افضل دن قربانی کا ہے، پھر اس کے بعد آنے والا یعنی دوسرا دن۔ راوی کہتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے چھ یا پانچ قربانیاں لائی گئیں۔ وہ قربانیاں آپ کے قریب ہونا شروع ہوئیں کہ ان میں سے کس سے آپ ابتدا کرتے ہیں، جب وہ اپنے پہلوں کے بل گرپڑیں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے آہستہ سے بات کی۔ میں اس کو سمجھ نہ پایا ، میں نے اپنے پاس بیٹھنے والے سے پوچھا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کیا فرمایا ہے تو اس نے کہا : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس کا دل چاہے کاٹ لے۔