(۱۰۳۲۵) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی بَکْرٍ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ ہِشَامٍ حَدَّثَنِی أَبِی عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ أَبِی بُرْدَۃَ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ قَیْسٍ أَنَّ أَبَاہُ حَدَّثَہُ : أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- کَانَ إِذَا خَافَ قَوْمًا قَالَ : اللَّہُمَّ إِنَّا نَجْعَلُکَ فِی نُحُورِہِمْ وَنَعُوذُ بِکَ مِنْ شُرُورِہِمْ ۔ [ضعیف۔ انظر قبلہ]
(١٠٣٢٥) ابوبردہ بن عبداللہ بن قیس فرماتے ہیں کہ ان کے والد نے بیان کیا کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب کسی قوم سے خوف محسوس کرتے تو فرماتے : اے اللہ ! ہم تجھی کو ان کے مقابلے میں کرتے ہیں اور ان کی شرارتوں سے تیری پناہ چاہتے ہیں۔