hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 10338

.

سنن البيهقي

10338
Sunan Al Bayhaqi
(۱۰۳۳۳) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ بِشْرَانَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْن مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِکِ الْوَاسِطِیُّ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ أَخْبَرَنَا سُلَیْمَانُ التَّیْمِیُّ عَنْ أَبِی عُثْمَانَ عَنْ أَبِی بَرْزَۃَ الأَسْلَمِیِّ قَالَ : بَیْنَمَا جَارِیَۃٌ عَلَی رَاحِلَۃٍ أَوْ بَعِیرٍ عَلَیْہَا بَعْضُ مَتَاعِ الْقَوْمِ بَیْنَ جَبَلَیْنِ فَتَضَایَقَ بِہَا الْجَبَلُ فَأَتَی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَأَبْصَرَتْہُ فَجَعَلَتْ تَقُولُ : حَلْ اللَّہُمَّ الْعَنْہُ حَلْ اللَّہُمَّ الْعَنْہُ فَقَالَ النَّبِیُّ -ﷺ- : مَنْ صَاحِبُ الْجَارِیَۃِ مَنْ صَاحِبُ الْجَارِیَۃِ لاَ تُصَاحِبُنَا رَاحِلَۃٌ أَوْ بَعِیرٌ عَلَیْہَا لَعْنَۃٌ ۔ أَوْ کَمَا قَالَ أَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ مِنْ أَوْجُہٍ عَنِ التَّیْمِیِّ۔ [صحیح۔ مسلم ۲۵۹۶]
(١٠٣٣٣) ابو برزہ اسلمی فرماتے ہیں کہ ایک لونڈی سواری یا اونٹ پر سوار تھی۔ اس پر لوگوں کا سامان تھا، دو پہاڑوں کے درمیان میں۔ دونوں پہاڑوں کا تنگ راستہ آگیا، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھی آئے۔ اس لونڈی نے آپ کو دیکھا تو اپنی سواری سے کہہ رہی تھی : چل، اے اللہ ! تو اس پر لعنت کر۔ چل ، اے اللہ ! تو اس پر لعنت کر۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ لونڈی والا کون ہے ؟ یہ کس کی لونڈی ہے ؟ ہمارے ساتھ وہ سواری یا اونٹ نہ رہے جس پر لعنت کی گئی ہو یا جیسے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا۔