(۱۰۳۵) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ الْقَاضِی حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنِ الْحَکَمِ عَنْ ذَرٍّ عَنِ ابْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَی عَنْ أَبِیہِ قَالَ : شَہِدْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ فَقَالَ لَہُ عَمَّارُ بْنُ یَاسِرٍ : تَذْکُرُ إِذْ کُنَّا فِی سَرِیَّۃٍ فَأَجْنَبْنَا فَتَمَرَّغْنَا فِی التُّرَابِ ، فَأَتَیْنَا النَّبِیَّ -ﷺ -فَذَکَرْنَا ذَلِکَ لَہُ فَقَالَ : ((إِنَّمَا کَانَ یَکْفِیکَ ہَذَا))۔ وَوَصَفَ ذَلِکَ یَعْنِی التَّیَمُّمَ۔
رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی أَکْثَرِ النُّسَخِ عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ حَرْبٍ۔ [صحیح]
(١٠٣٥) ابن عبد الرحمن بن ابزیٰ اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ میں سیدنا عمر (رض) بن خطاب کی خدمت میں حاضر ہوا ، انھیں سیدنا عمار بن یاسر (رض) نے کہا : آپ کو یاد ہے جب ہم ایک سریہ میں تھے، ہم جنبی ہوگئے تو میں مٹی میں لوٹ پوٹ ہوا، پھر ہم نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے ۔ ہم نے یہ بات آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ذکر کی، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” تجھ کو اس طرح کافی تھا اور تیمم کا طریقہ بیان کیا۔ “