(۱۰۳۳۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ بْنُ نَجْدَۃَ حَدَّثَنَا ابْنُ عَیَّاشٍ عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی عَمْرٍو السَّیْبَانِیِّ عَنْ أَبِی مَرْیَمَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَ : إِیَّایَ أَنْ تَتَّخِذُوا ظُہُورَ دَوَابِّکُمْ مَنَابِرَ فَإِنَّ اللَّہَ عَزَّ وَجَلَّ إِنَّمَا سَخَّرَہَا لَکُمْ لِتُبَلِّغَکُمْ إِلَی بَلَدٍ لَمْ تَکُونُوا بَالِغِیہِ إِلاَّ بِشِقِّ الأَنْفُسِ وَجَعَلَ لَکُمُ الأَرْضَ فَعَلَیْہَا فَاقْضُوا حَاجَاتِکُمْ ۔ [حسن۔ اخرجہ ابوداود ۲۵۷]
(١٠٣٣٥) حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم جانوروں کی پشتوں کو منبر بنانے سے بچو کیوں کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ اس نے تمہارے لیے ان کو مسخر کردیا تاکہ وہ تم کو ایسے شہروں تک پہنچائیں جہاں تم صرف اپنے نفسوں کو مشقت میں ڈال کر ہی جاسکتے ہو اور اللہ نے تمہارے لیے زمینبنائی ہے اس پر اپنی ضرورت کو پورا کرو۔