(۱۰۳۴۳) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا تَمْتَامٌ حَدَّثَنِی رُوَیْمٌ یَعْنِی ابْنَ یَزِیدَ حَدَّثَنِی اللَّیْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ عُقَیْلٍ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ أَخْبَرَنِی أَنَسُ بْنُ مَالِکٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : إِذَا أَخْصَبَتِ الأَرْضُ فَانْزِلُوا عَنْ ظَہْرِکُمْ وَأَعْطُوا حَقَّہُ الْکَلأَ وَإِذَا أَجْدَبَتِ الأَرْضُ فَامْضُوا عَلَیْہَا وَعَلَیْکُمْ بِالدُّلْجَۃِ فَإِنَّ الأَرْضَ تُطْوَی بِاللَّیْلِ ۔ [حسن لغیرہ۔ اخرجہ ابن خزیمہ ۲۵۵۵۔ حاکم ۱/ ۶۱۳]
(١٠٣٤٣) حضرت انس بن مالک (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب زمین سرسبز و شاداب ہو تم اپنی سواریوں سے نیچے اترو۔ تم ان کو ان کے گھاس کا حق دو اور جب زمین پر ہریالی نہ ہو تو پھر اس سے جلدی گزر جاؤ اور رات کے سفر کو لازم پکڑو؛ کیوں کہ رات میں زمین کی مسافت مختصر ہوجاتی ہے۔