(۱۰۴۰۴) حَدَّثَنَا الإِمَامُ أَبُو الطَّیِّبِ : سَہْلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سُلَیْمَانَ إِمْلاَئً أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ إِسْمَاعِیلَ الشَّاشِیُّ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ بُنَانٍ الأَنْمَاطِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو ہَمَّامٍ : الْوَلِیدُ بْنُ شُجَاعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ وَہْبٍ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ عَنْ سَعِیدِ بْنِ أَبِی ہِلاَلٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْکَدِرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : لاَ تَسْتَبْطِئُوا الرِّزْقَ فَإِنَّہُ لَمْ یَکُنْ عَبْدٌ یَمُوتُ حَتَّی یَبْلُغَہُ آخِرُ رِزْقٍ ہُوَ لَہُ فَاتَّقُوا اللَّہَ وَأَجْمِلُوا فِی الطَّلَبِ مِنَ الْحَلاَلِ وَتَرْکِ الْحَرَامِ ۔ [صحیح۔ اخرجہ ابن حبان ۳۲۳۹]
(١٠٤٠٤) جابر بن عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم رزق کو تلاش کرنے میں سستی نہ کرو ، کیونکہ بندہ اس وقت تک فوت نہیں ہوتا جب تک اس کو اس کا مکمل رزق نہ مل جائے۔ اللہ سے ڈرو اور رزق کو حلال طریقے سے اچھے انداز سے کماؤ اور حرام کو چھوڑ دو ۔