(۱۰۴۱۵) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِی الْعَوَّامِ حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ الْمُبَارَکِ عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ عَنْ زَیْدِ بْنِ سَلاَّمٍ عَنْ أَبِی سَلاَّمٍ عَنْ أَبِی رَاشِدٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ شِبْلٍ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ : إِنَّ التُّجَّارَ ہُمُ الْفُجَّارَ ۔ فَقَالَ رَجُلٌ : یَا رَسُولَ اللَّہِ أَلَمْ یُحِلَّ اللَّہُ الْبَیْعَ؟ قَالَ : بَلَی وَلَکِنَّہُمْ یَحْلِفُونَ فَیَأْثَمُونَ ۔ [صحیح۔ اخرجہ احمد ۳/ ۴۴۴]
(١٠٤١٥) عبدالرحمن بن شبل آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ میں سے ہیں ، فرماتے ہیں : میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا کہ تاجر فاجر ہوتے ہیں، آدمی نے کہا : کیا اللہ نے بیع کو جائز نہیں رکھا ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیوں نہیں، لیکن وہ قسمیں اٹھا کر گناہ گار ہوتے ہیں۔