(۱۰۴۴۵) وَأَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ: عَبْدُاللَّہِ بْنُ یَحْیَی بْنِ عَبْدِالْجَبَّارِ السُّکَّرِیُّ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ عَنْ أَبِیہِ قَالَ : ابْتَاعَ النَّبِیُّ -ﷺ- قَبْلَ النُّبُوَّۃِ مِنْ أَعْرَابِیٍّ بَعِیرًا أَوْ غَیْرَ ذَلِکَ فَلَمَّا وَجَبَ الْبَیْعُ قَالَ لَہُ النَّبِیُّ -ﷺ- : اخْتَرْ ۔ فَنَظَرَ إِلَیْہِ الأَعْرَابِیُّ فَقَالَ : عَمْرَکَ اللَّہَ مَنْ أَنْتَ؟ قَالَ فَلَمَّا کَانَ الإِسْلاَمُ جَعَلَ النَّبِیُّ -ﷺ- الْخِیَارَ بَعْدَ الْبَیْعِ۔ [حسن لغیرہ]
(١٠٤٤٥) عبداللہ بن طاؤس اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نبوت سے پہلے ایک دیہاتی سے اونٹ یا کوئی اور چیز خریدی جب بیع ثابت ہوگئی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تجھے اختیار ہے، اعرابی نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف دیکھاتو اس نے کہا : اللہ آپ کی عمر دراز کرے آپ کون ہیں ؟ اس نے کہا : جب اسلام آیا تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اختیار بیع کے بعد رکھا۔