(۱۰۴۵۱) وَأَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ أَخْبَرَنَا عُبَیْدُ بْنُ شَرِیکٍ حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ عَنْ یُونُسَ بْنِ عُبَیْدٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ سَعِیدٍ عَنْ أَبِی زُرْعَۃَ قَالَ قَالَ جَرِیرٌ : بَایَعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- عَلَی السَّمْعِ وَالطَّاعَۃِ وَالنُّصْحِ لِکُلِّ مُسْلِمٍ قَالَ فَکَانَ جَرِیرٌ إِذَا بَایعَ إِنْسَانًا شَیْئًا قَالَ : أَمَا إِنَّ مَا أَخَذْنَا مِنْکَ أَحَبُّ إِلَیْنَا مِمَّا أَعْطَیْنَاکَ فَاخْتَرْ یُرِیدُ بِذَلِکَ إِتْمَامَ بَیْعَتِہِ۔ [صحیح۔ اخرجہ ابوداود ۴۹۴۵]
(١٠٤٥١) حضرت جریر فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سننے، اطاعت کرنے اور ہر مسلمان کی خیر خواہی کرنے پر بیعت کی، جب بھی جریر کسی سے بیع کرتے تو کہتے : جو ہم نے تجھ سے لیا ہے یہ ہمیں زیادہ محبوب ہے اس سے جو تجھے دیا ہے تجھے اختیار ہے۔ ان کا ارادہ بیع کو مکمل کرنے کا ہوتا تھا۔