(۱۰۴۶۵) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ حَدَّثَنَا شَبِیبُ بْنُ غَرْقَدَۃَ عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ عَمْرٍو عَنْ أَبِیہِ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ فِی حَجَّۃِ الْوَدَاعِ : أَلاَ إِنَّ کُلَّ رِبًا مِنْ رِبَا الْجَاہِلِیَّۃِ مَوْضُوعٌ لَکُمْ رُئُ وسُ أَمْوَالِکُمْ لاَ تَظْلِمُونَ وَلاَ تُظْلَمُونَ أَلاَ وَإِنَّ کُلَّ دَمٍ مِنْ دَمِ الْجَاہِلِیَّۃِ مَوْضُوعٌ وَأَوَّلُ دَمٍ أَضَعُ مِنْہَا دَمَ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ کَانَ مُسْتَرْضَعًا فِی بَنِی لَیْثٍ فَقَتَلَتْہُ ہُذَیْلٌ اللَّہُمَّ قَدْ بَلَّغْتُ ۔ قَالُوا : نَعَمْ ثَلاَثًا قَالَ : اللَّہُمَّ اشْہَدْ ۔ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ۔
[صحیح لغیرہ۔ اخرجہ ابوداود ۳۳۳۴]
(١٠٤٦٥) سلیمان بن عمرو اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ میں نے حجۃ الوداع میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا کہ جاہلیت کے تمام سود چھوڑ دیے گئے، تمہارے لیے تمہارا اصل مال ہے نہ تم ظلم کرو اور نہ تم پر ظلم کیا جائے ۔ خبردار ! جاہلیت کے تمام خون معاف کردیے گئے اور پہلا خون جو میں معاف کرتا ہوں وہ حارث بن عبدالمطلب کا خون ہے جو بنو لیث میں دودھ پلائے جا رہے تھے۔ ہذیل والوں نے ان کو قتل کردیا تھا، اے اللہ ! کیا میں نے پہنچا دیا ہے ؟ آپ نے تین مرتبہ فرمایا : اے اللہ ! تو گواہ رہ۔ تین مرتبہ فرمایا۔