hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 10475

.

سنن البيهقي

10475
Sunan Al Bayhaqi
(۱۰۴۷۰) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو النَّضْرِ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَیُّوبَ أَخْبَرَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِیلَ حَدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ حَازِمٍ حَدَّثَنَا أَبُو رَجَائٍ عَنْ سَمُرَۃَ بْنِ جُنْدَبٍ قَالَ : کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِذَا صَلَّی أَقْبَلَ عَلَیْنَا بِوَجْہِہِ فَقَالَ : ہَلْ رَأَی أَحَدٌ مِنْکُمُ اللَّیْلَۃَ رُؤْیَا ۔ الْحَدِیثُ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : رَأَیْتُ اللَّیْلَۃَ رَجُلَیْنِ أَتَیَانِی فَأَخَذَا بِیَدِی فَأَخْرَجَانِی إِلَی أَرْضٍ مُسْتَوِیَۃٍ أَوْ فَضَائٍ ۔ الْحَدِیثَ وَقَالَ فِیہِ : فَانْطَلَقْنَا حَتَّی انْتَہَیْنَا إِلَی نَہَرٍ مِنْ دَمٍ فِیہِ رِجَالٌ قِیَامٌ وَرَجُلٌ قَائِمٌ عَلَی شَطِّ النَّہَرِ بَیْنَ یَدَیْہِ حِجَارَۃٌ فَیُقْبِلُ الَّذِی فِی النَّہَرِ فَإِذَا أَرَادَ أَنْ یَخْرُجَ مِنْہُ رَمَاہُ الرَّجُلُ بِحَجَرٍ فِی فِیہِ فَرَدَّہُ حَیْثُ کَانَ فَجَعَلَ کُلَّمَا جَائَ لِیَخْرُجَ رَمَاہُ فِی فِیہِ بِحَجَرٍ فَرَدَّہُ حَیْثُ کَانَ فَقُلْتُ لَہُمَا مَا ہَذَا؟ فَقَالَ الَّذِی رَأَیْتَہُ فِی النَّہَرِ آکِلُ الرِّبَا ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُوسَی بْنِ إِسْمَاعِیلَ۔ [صحیح۔ بخاری ۱۳۲۰]
(١٠٤٧٠) سمرہ بن جندب (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز سے فراغت کے بعد ہماری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا : کیا تم میں سے کسی نے رات کو خواب دیکھا ہے۔
(ب) رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں نے رات کو دیکھا، میرے پاس دو آدمی آئے۔ انھوں نے مجھے پکڑ کر ہموار زمین یا فضاء کی طرف نکالا۔
(ج) آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہم خون والی نہر تک آئے ، وہاں آدمی تھے اور نہر کے کنارے ایک آدمی ہاتھ میں پتھر لیے کھڑا تھا۔ جب نہر والا آدمی کی طرف متوجہ ہوتا اور نہر سے نکلنے کا ارادہ کرتا اور وہ شخص جو نہر کے باہر کھڑا ہے، اس کے منہ پر پتھر مارتا وہ دوبارہ اس کو نہر میں دھکیل دیتا۔ وہ جب بھی نہر سے نکلنے کا ارادہ کرتا تو وہ اس کے منہ پر پتھر مارتا اور واپس کردیتا۔ میں نے ان دونوں سے کہا : یہ کیا ہے ؟ اس نے جواب دیا کہ جس شخص کو آپ نے نہر میں دیکھا ہے وہ سود کھانے والا تھا۔