(۱۰۴۷۹) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ رَجَائٍ حَدَّثَنَا ہَمَّامٌ عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ أَبِی الْخَلِیلِ عَنْ مُسْلِمٍ الْمَکِّیِّ عَنْ أَبِی الأَشْعَثِ الصَّنْعَانِیِّ : أَنَّہُ شَہِدَ خُطْبَۃَ عُبَادَۃَ فَسَمِعْتُہُ یُحَدِّثُ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- : الذَّہَبُ بِالذَّہَبِ تِبْرُہُ وَعَیْنُہُ وَزْنًا بِوَزْنٍ وَالْفِضَّۃُ بِالْفِضَّۃِ تِبْرُہَا وَعَیْنُہَا وَزْنًا بِوَزْنٍ وَالْبُرُّ بِالْبُرِّ وَالشَّعِیرُ بِالشَّعِیرِ وَالتَّمْرُ بِالتَّمْرِ وَالْمِلْحُ بِالْمِلْحِ مَنْ زَادَ أَوِ ازْدَادَ فَقَدْ أَرْبَی وَلاَ بَأْسَ بِبَیْعِ الشَّعِیرِ بِالْبُرِّ یَدًا بِیَدٍ وَالشَّعِیرِ أَکْثَرُہُمَا ۔ ہَذَا ہُوَ الصَّحِیحُ۔
وَالْحَدِیثُ الثَّابِتُ صَحِیحٌ عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ عَنْ أَبِی الأَشْعَثِ عَنْ عُبَادَۃَ مَرْفُوعًا۔ [صحیح۔ مسلم ۱۵۸۷]
(١٠٤٧٩) ابوالاشعث صنعانی وہ حضرت عبادہ کے خطبہ کے وقت موجود تھے کہ میں نے ان سے سنا، وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل فرماتے ہیں کہ سونا سونے کے عوض اس کی ڈلی اور اصل برابر وزن کے ساتھ اور چاندی چاندی کے عوض اس کی ڈلیاں اور جنس برابر وزن کے ساتھ اور گندم گندم کے ، جَو جَو کے، کھجور کھجور کے اور نمک نمک کے بدلے برابر وزن کے ساتھ، جس نے زائد دیا یا زیادہ کا مطالبہ کیا اس نے سود حاصل کیا اور جَو کو گندم کے بدلے دست بدست نقد خریدو فروخت کرنا اور جو زیادہ ہوں تو کوئی حرج نہیں ہے۔