(۱۰۴۸۱) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَضْلِ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا وَقَالَ ابْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِیدِ حَدَّثَنَا أَیُّوبُ عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ عَنْ أَبِی الأَشْعَثِ قَالَ : کُنَّا فِی غَزَاۃٍ عَلَیْنَا مُعَاوِیَۃُ فَأَصَبْنَا ذَہَبًا وَفِضَّۃً فَأَمَرَ مُعَاوِیَۃُ رَجُلاً أَنْ یَبِیعَہَا النَّاسَ فِی أَعْطِیَاتِہِمْ فَتَسَارَعَ النَّاسُ فِیہَا فَقَامَ عُبَادَۃُ بْنُ الصَّامِتِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَنَہَاہُمْ فَرَدُّوہَا فَأَتَی الرَّجُلُ مُعَاوِیَۃَ فَشَکَا إِلَیْہِ فَقَامَ مُعَاوِیَۃُ خَطِیبًا فَقَالَ : مَا بَالُ رِجَالٍ یَتَحَدَّثُونَ عَنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- أَحَادِیثَ یَکْذِبُونَ فِیہَا عَلَیْہِ لَمْ نَسْمَعْہَا مِنْہُ۔ فَقَامَ عُبَادَۃُ بْنُ الصَّامِتِ فَقَالَ : وَاللَّہِ لَنُحَدِّثَنَّ عَنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- وَإِنْ کَرِہَ مُعَاوِیَۃُ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : لاَ تَبِیعُوا الذَّہَبَ بِالذَّہَبِ وَلاَ الْفِضَّۃَ بِالْفِضَّۃِ وَلاَ الْبُرَّ بِالْبُرِّ وَلاَ الشَّعِیرَ بِالشَّعِیرِ وَلاَ الْمِلْحَ بِالْمِلْحِ وَلاَ التَّمْرَ بِالتَّمْرِ إِلاَّ مِثْلاً بِمِثْلٍ سَوَائً بِسَوَائٍ عَیْنًا بِعَیْنٍ ۔
رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاہِیمَ۔ [صحیح۔ انظر قبلہ]
(١٠٤٨١) ابوقلابہ حضرت ابوالاشعت سے نقل فرماتے ہیں کہ ہم ایک غزوہ میں تھے، ہمارے امیر حضرت معاویہ (رض) تھے، ہمیں مال غنیمت میں سونا چاندی ملا۔ حضرت معاویہ (رض) نے لوگوں کے عطیات میں ایک آدمی کو فروخت کرنے کا حکم دے دیا تو لوگوں نے اس کے خریدنے میں جلدی کی۔ حضرت عبادہ بن صامت (رض) نے اس سے منع کردیا، لوگوں نے سامان واپس کردیا، ایک آدمی اگر حضرت معاویہ کو شکایت کردی۔ حضرت معاویہ نے خطبہ دیا اور فرمانے لگے کہ لوگ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ایسی احادیث بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر جھوٹ بولتے ہیں حالانکہ ہم نے وہ احادیث آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نہیں سنی۔ حضرت عبادہ کھڑے ہوئے اور فرمانے لگے : ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے احادیث بیان کریں گے اگرچہ معاویہ کو ناپسند ہی کیوں نہ لگیں، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : سونا سونے کے بدلے، چاندی چاندی کے بدلے ، گندم گندم کے بدلے، جَو جَو کے بدلے نمک نمک کے بدلے، کھجور کھجور کے بدلے، فروخت کرنے سے منع کیا ماسوائے برابر اور برابر جنس جنس کے بدلے۔