(۱۰۴۸۴) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْمُحَمَّدَابَاذِیُّ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ الدُّورِیُّ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ مُوسَی عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی خَالِدٍ عَنْ حَکِیمِ بْنِ جَابِرٍ عَنْ عُبَادَۃَ بْنِ الصَّامِتِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ : الذَّہَبُ الْکِفَّۃُ بِالْکِفَّۃِ وَالْفِضَّۃُ الْکِفَّۃُ بِالْکِفَّۃِ ۔ حَتَّی خَصَّ أَنْ قَالَ : الْمِلْحُ بِالْمِلْحِ ۔ فَقَالَ مُعَاوِیَۃُ : إِنَّ ہَذَا لاَ یَقُولُ شَیْئًا۔ فَقَالَ عُبَادَۃُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَشْہَدُ أَنِّی سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ ذَلِکَ۔ [صحیح۔ اخرجہ النسائی ۴۵۶۶]
(١٠٤٨٤) حضرت عبادہ بن صامت (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا کہ سونے کی ایک مٹھی سونے کی ایک مٹھی کے عوض اور چاندی کی ایک مٹھی چاندی کی مٹھی کے عوض یہاں تک کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : نمک نمک کے عوض۔ حضرت معاویہ کہنے لگے : یہ کچھ بھی نہیں ہے۔ حضرت عبادہ (رض) فرمانے لگے : میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ میں نے یہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا ہے۔