hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 10518

.

سنن البيهقي

10518
Sunan Al Bayhaqi
(۱۰۵۱۳) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا حَمْزَۃُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْعَقَبِیُّ بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِیُّ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ إِسْحَاقَ الْحَضْرَمِیُّ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ عَنْ سِمَاکِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : کُنْتُ أَبِیعُ الإِبِلَ فِی الْبَقِیعِ فَأَبِیعُ بِالدَّنَانِیرِ وَآخُذُ الدَّرَاہِمَ وَأَبِیعُ بِالدَّرَاہِمِ وَآخُذُ الدَّنَانِیرَ فَوَقَعَ فِی نَفْسِی مِنْ ذَلِکَ فَأَتَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- وَہُوَ فِی بَیْتِ حَفْصَۃَ أَوْ قَالَ حِینَ خَرَجَ مِنْ بَیْتِ حَفْصَۃَ فَقُلْتُ : یَا رَسُولَ اللَّہِ رُوَیْدَکَ أَسْأَلْکَ : إِنِّی أَبِیعُ الإِبِلَ بِالْبَقِیعِ فَأَبِیعُ بِالدَّنَانِیرِ وَآخُذُ الدَّرَاہِمَ وَأَبِیعُ بِالدَّرَاہِمِ وَآخُذُ الدَّنَانِیرَ فَقَالَ : لاَ بَأْسَ أَنْ تَأْخُذَہَا بِسِعْرِ یَوْمِہَا مَا لَمْ تَتَفَرَّقَا وَبَیْنَکُمَا شَیْء ٌ ۔ وَبِہَذَا الْمَعْنَی رَوَاہُ إِسْرَائِیلُ عَنْ سِمَاکٍ۔ [منکر۔ اخرجہ ابوداود ۳۳۵۴]
(١٠٥١٣) ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ میں بقیع میں اونٹ فروخت کررہا تھا۔ میں دیناروں کے عوض فروخت کرتا لیکن لیتا درہم اور میں درہموں کے عوض فروخت کرنا لیکن وصول دینار کرتا۔ میرے دل میں اس کے متعلق شک پیدا ہوا۔ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سیدہ حفصہ (رض) کے گھر میں تھے یا کہا کہ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سیدہ حفصہ (رض) کے گھر سے نکلے تو میں نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ٹھہریے میں سے سوال کرنا چاہتا ہوں۔ میں بقیع میں اونٹ فروخت کرتا ہوں۔ میں دیناروں کے عوض فروخت کرتا ہوں اور درہم وصول کرتا ہوں اور میں درہموں کے عوض فروخت کرتا ہوں لیکن وصول دینار کرتا ہوں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کوئی حرج نہیں ۔ اگر اس دن کے بھاؤ کے مطابق ہو۔ جب دونوں میں جدائی نہ ہو اور تم دونوں کے درمیان کوئی چیز باقی ہو۔