(۱۰۵۲۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ قُتَیْبَۃُ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی أَخْبَرَنَا اللَّیْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ : جَائَ عَبْدٌ فَبَایَعَ النَّبِیَّ -ﷺ- عَلَی الْہِجْرَۃِ وَلَمْ یَشْعُرْ أَنَّہُ عَبْدٌ فَجَائَ سَیِّدُہُ یُرِیدُہُ فَقَالَ لَہُ النَّبِیُّ -ﷺ- : بِعْنِیہِ ۔ فَاشْتَرَاہُ بِعَبْدَیْنِ أَسْوَدَیْنِ ثُمَّ لَمْ یُبَایِعْ أَحَدًا بَعْدُ حَتَّی یَسْأَلَہُ أَعَبْدٌ ہُوَ۔
رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی وَغَیْرِہِ۔ [صحیح۔ مسلم ۱۶۰۲]
(١٠٥٢٢) سیدنا جابر (رض) فرماتے ہیں کہ ایک غلام آیا ، اس نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ہجرت پر بیعت کرلی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو معلوم نہ تھا کہ وہ غلام ہے۔ اس کا سردار آیا اس کا ارادہ رکھتا تھا تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مجھے فروخت کر دو ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو دو سیاہ غلاموں کے عوض خریدا۔ اس کے بعد آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کسی سے بیعت نہیں لی جب تک پوچھا نہیں کہ کیا وہ غلام ہے ؟