(۱۰۵۴۱) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو سَہْلِ بْنُ زِیَادٍ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ الْحَسَنِ الْحَرْبِیُّ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا ہَمَّامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَۃَ عَنْ أَبِی الْخَلِیلِ عَنْ مُسْلِمٍ عَنْ أَبِی الأَشْعَثِ الصَّنْعَانِیِّ أَنَّہُ شَاہَدَ خُطْبَۃَ عُبَادَۃَ یُحَدِّثُ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- أَنَّہُ قَالَ : الذَّہَبُ بِالذَّہَبِ وَزْنًا بِوَزْنٍ وَالْفِضَّۃُ بِالْفِضَّۃِ وَزْنًا بِوَزْنٍ وَالْبُرُّ بِالْبُرِّ کَیْلاً بِکَیْلٍ وَالشَّعِیرُ بِالشَّعِیرِ کَیْلاً بِکَیْلٍ وَالتَّمْرُ بِالتَّمْرِ وَالْمِلْحُ بِالْمِلْحِ فَمَنْ زَادَ أَوِ اسْتَزَادَ فَقَدْ أَرْبَی ۔ [صحیح۔ تقدم برقم ۱۰۵۰۵]
(١٠٥٤١) ابوالاشعث، حضرت عبادہ (رض) کے خطبہ میں موجود تھے، جو انھوں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے بیان کیا، فرماتے ہیں کہ سونا سونے کے بدلے برابر، برابر اور چاندی چاندی کے بدلے برابر، برابر وزن اور گندم گندم کے بدلے برابر ، ماپ اور جو جو کے بدلے برابر ماپ، کھجور کھجور کے بدلے اور نمک نمک کے بدلے ہو۔ جس نے زیادہ دیا یا زیادہ کا مطالبہ کیا، اس نے سود وصول کیا۔