(۱۰۶۹۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو صَادِقٍ : مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی الْفَوَارِسِ الصَّیْدَلاَنِیُّ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَۃَ الدِّمَشْقِیُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ خَالِدٍ الْوَہْبِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ عَنْ أَبِی الزِّنَادِ عَنْ عُبَیْدِ بْنِ حُنَیْنٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : ابْتَعْتُ زَیْتًا فِی السُّوقِ فَلَمَّا اسْتَوْجَبْتُ لَقِیَنِی رَجُلٌ فَأَعْطَانِی رِبْحًا حَسَنًا فَأَرَدْتُ أَنْ أَضْرِبَ عَلَی یَدِہِ فَأَخَذَ رَجُلٌ بِرِدَائِی مِنْ خَلْفِی فَالْتَفَتُّ إِلَیْہِ فَإِذَا زَیْدُ بْنُ ثَابِتٍ فَقَالَ : لاَ تَبِعْہُ حَیْثُ ابْتَعْتَہُ حَتَّی تَحُوزَہُ إِلَی رَحْلِکَ فَإِنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- نَہَی أَنْ تُبَاعَ السِّلْعَۃُ حَیْثُ تَبْتَاعُ حَتَّی یَحُوزَہَا التُّجَّارُ إِلَی رِحَالِہِمْ۔ [صحیح لغیرہ۔ اخرجہ ابوداود ۳۴۹۹]
(١٠٦٩٢) حضرت عبداللہ بن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے بازار سے تیل خریدا۔ جب میں اس کا مستحق ٹھہرا۔ مجھے ایک آدمی ملا جو مجھے اچھا منافع دے رہا تھا ، میں نے اس سے بیع کرنا چاہی۔ میرے پیچھے سے ایک شخص نے میری چادر پکڑ لی۔ جب میں نے پیچھے مڑ کر دیکھا وہ زید بن ثابت تھے۔ وہ کہنے لگے : جہاں سے آپ نے خریدا وہاں فروخت نہ کرو۔ یہاں تک کہ آپ اس کو اپنے گھر منتقل کرلیں، کیونکہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سامان کو اسی جگہ فروخت کرنے سے منع فرمایا ہے جہاں سے خریدا جائے۔ جب تک تاجر اپنے مقامات پر منتقل نہ کرلیں۔