(۱۰۷۳۲) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو حَامِدِ بْنُ بِلاَلِ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ الرَّبِیعِ الْمَکِّیُّ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ عَنِ الْعَلاَئِ عَنْ أَبِیہِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ : أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- مَرَّ بِرَجُلٍ یَبِیعُ طَعَامًا فَقَالَ : کَیْفَ تَبِیعُ ۔ فَأَخْبَرَہُ فَأُوحِیَ إِلَیْہِ أَنْ أَدْخِلْ یَدَکَ فِیہِ فَأَدْخَلَ یَدَہُ فَإِذَا ہُوَ مَبْلُولٌ فَقَالَ لَہُ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : لَیْسَ مِنَّا مَنْ غَشَّ۔ [حسن۔ اخرجہ ابوداود ۳۵۵۲۔ ابن ماجہ ۲۲۲۴]
(١٠٧٣٢) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا گزر ایک آدمی کے پاس سے ہوا جو غلہ فروخت کررہا تھا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : کیسے فروخت کر رہے ہو ؟ اس نے بتایا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو وحی آئی کہ اپنا ہاتھ اس میں داخل کرو، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنا ہاتھ داخل کیا، اچانک وہ تر تھا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس نے دھوکا کیا وہ ہم سے نہیں ہے۔