(۱۰۷۷۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ : الْحُسَیْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ المُحَمَّدَابَاذِیُّ حَدَّثَنَا عَبَّاسٌ الدُّورِیُّ حَدَّثَنَا قَیْسُ بْنُ حَفْصٍ الدَّارِمِیُّ حَدَّثَنَا مَسْلَمَۃُ بْنُ عَلْقَمَۃَ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ أَبِی ہِنْدٍ عَنْ سِمَاکِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ سَلاَمَۃَ الْعِجْلِیِّ عَنْ سَلْمَانَ الْفَارِسِیِّ قَالَ : أَتَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- بِجَفْنَۃٍ مِنْ خُبْزٍ وَلَحْمٍ فَقَالَ : مَا ہَذَا یَا سَلْمَانُ ۔ قُلْتُ : صَدَقَۃٌ فَلَمْ یَأْکُلْ وَقَالَ لأَصْحَابِہِ : کُلُوا ۔
ثُمَّ أَتَیْتُہُ بِجَفْنَۃٍ مِنْ خُبْزٍ وَلَحْمٍ فَقَالَ : مَا ہَذَا یَا سَلْمَانُ ۔ قُلْتُ : ہَدِیَّۃٌ فَأَکَلَ وَقَالَ : إِنَّا نَأْکُلُ الْہَدِیَّۃَ وَلاَ نَأْکُلُ الصَّدَقَۃَ ۔ قَالَ قُلْتُ : یَا رَسُولَ اللَّہِ مَا تَقُولُ فِی النَّصَارَی قَالَ : یَا سَلْمَانُ لاَ خَیْرَ فِی النَّصَارَی وَلاَ فِیمَنْ یُحِبُّہُمْ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ إِلاَّ مَنْ کَانَ عَلَی مِثْلِ دِینِ صَاحِبِکَ ۔ قَالَ : فَعَلِمْتُ أَنَّ صَاحِبِی کَانَ عَلَی دِینِ عِیسَی یَعْنِی الرَّاہِبَ الَّذِی کَانَ مَعَہُ سَلْمَانُ۔
قَالَ الشَّیْخُ وَفِی حَدِیثِ بُرَیْدَۃَ زِیَادَۃٌ تَدُلُّ عَلَی کَوْنِ سَلْمَانَ عَبْدًا حِینَ أَہْدَی إِلَی النَّبِیِّ -ﷺ-۔
(١٠٧٧٧) سلمان فارسی فرماتے ہیں : میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس روٹی اور گوشت کا برتن لے کر آیا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے سلمان ! یہ کیا ہے ؟ میں نے کہا : صدقہ ہے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نہ کھایا اور اپنے صحابہ سے کہا : تم کھاؤ۔ پھر میں روٹی اور گوشت کا بھرا ہوا برتن لے کر آیا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : اے سلمان ! یہ کیا ہے ؟ میں نے کہا : ہدیہ ، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کھایا اور فرمایا : ہم ہدیہ کھاتے ہیں صدقہ نہیں کھاتے۔ راوی کہتے ہیں : میں نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! آپ نصاریٰ کے متعلق کیا کہتے ہیں ؟ فرمایا : اے سلمان ! نصاریٰ میں بھلائی نہیں اور نہ ہی ان میں جوان سے محبت کرتا ہے، تین مرتبہ فرمایا، مگر جو تیرے ساتھی کے دین پر ہو ، راوی کہتے ہیں : میں جان گیا کہ میرا ساتھی حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کے دین پر تھا، یعنی وہ راہب جو حضرت سلمان کے ساتھ تھا۔
شیخ فرماتے ہیں : بریدہ کی حدیث میں اضافہ ہے کہ جب سلمان نے ہدیہ دیا وہ غلام تھے۔ [ضعیف ]