(۱۰۷۹۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ الدُّورِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا الْعَوَّامُ عَنْ إِبْرَاہِیمَ السَّکْسَکِیِّ عَنِ ابْنِ أَبِی أَوْفَی : أَنَّ رَجُلاً أَقَامَ سِلْعَۃً لَہُ فَحَلَفَ بِاللَّہِ لَقَدْ أَعْطَی بِہَا مَا لَمْ یُعْطَ بِہَا فَنَزَلَتْ ہَذِہِ الآیَۃُ {إِنَّ الَّذِینَ یَشْتَرُونَ بِعَہْدِ اللَّہِ وَأَیْمَانِہِمْ ثَمَنًا قَلِیلاً} الآیَۃَ قَالَ وَقَالَ ابْنُ أَبِی أَوْفَی النَّاجِشُ آکِلُ رِبًا الْخَائِنُ۔
أَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ مِنْ وَجْہَیْنِ آخَرَیْنَ عَنِ الْعَوَّامِ بْنِ حَوْشَبٍ۔ [صحیح۔ بخاری ۱۹۸۲]
(١٠٧٩٧) ابن ابی اوفی فرماتے ہیں کہ ایک آدمی کا سامان پڑا تھا، اس نے اللہ کی قسم اٹھائی کہ اس نے اس کے اتنے پیسے دیے ہیں، اتنے کا لیا ہے، حالانکہ اس کی اتنی رقم نہ دی گئی تھی تب یہ آیت نازل ہوئی : { اِنَّ الَّذِیْنَ یَشْتَرُوْنَ بِعَہْدِ اللّٰہِ وَ اَیْمَانِہِمْ ثَمَنًا قَلِیْلًا } [اٰل عمران : ٧٧] ” وہ لوگ جو اللہ کے عہد اور اپنی قسموں کے عوض تھوڑی قیمت وصول کرتے ہیں۔ “ ابن ابی اوفی فرماتے ہیں کہ بھاؤ بڑھانے والا سود کھانے والا خائن ہے۔