(۱۰۷۹۹) أَخْبَرَنَا أَبُو حَازِمٍ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَضْلِ بْنُ خَمِیرُوَیْہِ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَۃَ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ عَنِ الْعَالِیَۃِ قَالَتْ : کُنْتُ قَاعِدَۃً عِنْدَ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا فَأَتَتْہَا أُمُّ مُحِبَّۃَ فَقَالَتْ لَہَا : یَا أُمَّ الْمُؤْمِنِینَ أَکُنْتِ تَعْرِفِینَ زَیْدَ بْنَ أَرْقَمَ قَالَتْ : نَعَمْ۔ قَالَتْ : فَإِنِّی بِعْتُہُ جَارِیَۃً لِی إِلَی عَطَائِہِ بِثَمَانِمِائَۃٍ نَسِیئَۃً وَإِنَّہُ أَرَادَ بَیْعَہَا بِسِتِّمِائَۃٍ نَقْدًا۔ فَقَالَتْ لَہَا : بِئْسَمَا اشْتَرَیْتِ وَبِئْسَمَا اشْتَرَی أَبْلِغِی زَیْدًا أَنَّہُ قَدْ أَبْطَلَ جِہَادَہُ مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- إِنْ لَمْ یَتُبْ۔ [ضعیف۔ انظر قبلہ]
(١٠٧٩٩) ابواسحق عالیۃ سے نقل فرماتے ہیں کہ وہ کہتی ہیں : میں حضرت عائشہ (رض) کے پاس بیٹھی ہوئی تھی کہ ام محبۃ آئی، اس نے کہا : اے ام المومنین ! کیا آپ زید بن ارقم کو جانتی ہیں ؟ حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں : ہاں۔ میں نے اس کو اپنی لونڈی فروخت کی ہے ٨٠٠ درہم کی ادھار اور اس کا ارادہ ہے کہ وہ مجھے ٦٠٠ درہم نقد میں فروخت کر دے۔ حضرت عائشہ (رض) نے ام محبہ سے کہا : برا جو تو نے خریدا اور برا ہے جو اس نے فروخت کیا۔ میری بات زید تک پہنچا دو ۔ اگر اس نے توبہ نہ کی تو اس نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ کیا ہوا جہاد بھی باطل کرلیا۔