hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 10953

.

سنن البيهقي

10953
Sunan Al Bayhaqi
(۱۰۹۴۸) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَبَّادٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْخَطَّابِ بْنِ عُمَرَ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَیْمٍ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ کُہَیْلٍ عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ : کَانَ لِرَجُلٍ عَلَی النَّبِیِّ -ﷺ- سِنٌ مِنَ الإِبِلِ فَجَائَ ہُ یَتَقَاضَاہُ فَقَالَ : أَعْطُوہُ ۔ فَطَلَبُوا فَلَمْ یَجِدُوا إِلاَّ سِنًّا فَوْقَ سِنِّہِ فَقَالَ أَعْطُوہُ فَقَالَ : أَوْفَیْتَنِی أَوْفَاکَ اللَّہُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہ -ﷺ- : إِنَّ خِیَارَکُمْ أَحْسَنُکُمْ قَضَائً ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی نُعَیْمٍ وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ سُفْیَانَ۔ [صحیح۔ بخاری ۲۱۸۲]
(١٠٩٤٨) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ذمہ ایک آدمی کا دو دانت والا ایک اونٹ قرض تھا۔ اس نے قرض کا تقاضا کیا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم اس کو دو ۔ انھوں نے تلاش کیا تو اس سے بہتر پایا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس کو دے دو ۔ اس نے کہا : آپ نے مجھے پورا دیا ہے، اللہ آپ کو مکمل عطا کرے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم میں سے بہتر شخص وہ ہے جو اپنے قرض کو اچھے انداز سے ادا کر دے۔