(۱۰۹۷۱) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ عُمَیْرٍ عَنْ رِبْعِیِّ بْنِ حِرَاشٍ عَنْ حُذَیْفَۃَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہ -ﷺ- قَالَ : مَاتَ رَجُلٌ فَقِیلَ لَہُ مَا عَمِلْتَ قَالَ : کُنْتُ أُبَایِعُ النَّاسَ فَأَتَجَاوُزُ فِی الْمَسْأَلَۃِ وَأُنْظِرُ الْمُعْسِرَ فَدَخَلَ الْجَنَّۃَ ۔ قَالَ أَبُو مَسْعُودٍ الْبَدْرِیُّ وَأَنَا قَدْ سَمِعْتُہُ مِنَ النَّبِیِّ -ﷺ-۔
رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُسْلِمِ بْنِ إِبْرَاہِیمَ وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ شُعْبَۃَ۔
[صحیح۔ بخاری ۲۲۶۱]
(١٠٩٧١) ربعی بن حراش (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت حذیفہ (رض) نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا ایک آدمی فوت ہوگیا، اس سے پوچھا گیا : تو نے کیا عمل کیا ہے ؟ اس نے کہا : میں لوگوں سے خریدو فروخت کرتا تھا، میں ان کو ڈھیل دیتا اور درگزر کرتا تھا۔ وہ جنت میں داخل ہوگیا اور مسعود بدری کہتے ہیں کہ میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا تھا۔