hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 10982

.

سنن البيهقي

10982
Sunan Al Bayhaqi
(۱۰۹۷۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَکْرٍ الْقَاضِی قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ مَرْزُوقٍ حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِیدِ : ہِشَامُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِکِ الطَّیَالِسِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَۃَ حَدَّثَنَا الأَسْوَدُ بْنُ قَیْسٍ عَنْ نُبَیْحٍ الْعَنَزِیِّ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ الأَنْصَارِیِّ قَالَ : خَرَجَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- مِنَ الْمَدِینَۃِ إِلَی الْمُشْرِکِینَ لِیُقَاتِلَہُمْ فَذَکَرَ الْحَدِیثَ فِی قَتْلِ أَبِیہِ وَاشْتِدَادِ الْغُرَمَائِ عَلَیْہِ فِی التَّقَاضِی قَالَ فَقَالَ النَّبِیُّ -ﷺ- : ادْعُ لِی فُلاَنًا ۔ الْغَرِیمَ الَّذِی اشْتَدَ عَلَیَّ فِی التَّقَاضِی فَقَالَ : أَنْسِئْ جَابِرًا بَعْضَ دَیْنِکَ الَّذِی عَلَی أَبِیہِ إِلَی ہَذَا الصِّرَامِ الْمُقْبِلِ ۔ قَالَ : مَا أَنَا بِفَاعِلٍ وَاعْتَلَّ قَالَ إِنَّمَا ہُوَ مَالُ یَتَامَی فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : وَأَیْنَ جَابِرٌ ۔ فَذَکَرَ الْحَدِیثَ فِی قَضَائِ الدَّیْنِ۔ [حسن۔ اخرجہ احمد ۳/ ۳۹۷]
(١٠٩٧٧) حضرت جابر بن عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مدینہ سے مشرکین کے خلاف جہاد کے لیے نکلے، اس نے حدیث ذکر کی۔ اس میں ہے کہ ان کے والد شہید ہوئے اور قرضہ لینے والوں کی ان پر سختی ہوئی، حضرت جابر فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : فلاں کو بلاؤ۔ یعنی وہ قرضہ لینے والا جس نے میرے اوپر سختی کی تھی، قرضہ کے تقاضا میں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جابر کے والد پر جو قرض تھا آئندہ پھل کی کٹائی تک مؤخر کر دو ۔ اس نے کہا : میں ایسا کرنے والا نہیں ہوں۔ وہ اس بات پر اڑ گیا، کیونکہ یہ یتیموں کا مال ہے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : جابر کہاں ہیں ؟ حدیث میں قرض کی ادائیگی کا بیان ہے۔