(۱۰۹۹۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَضْلِ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا الْحُسَیْنُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ نُمَیْرٍ حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عُرْوَۃَ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا فِی قَوْلِہِ عَزَّ وَجَلَّ {مَنْ کَانَ غَنِیًّا فَلْیَسْتَعْفِفْ وَمَنْ کَانَ فَقِیرًا فَلْیَأْکُلْ بِالْمَعْرُوفِ} قَالَتْ : إِنَّمَا نَزَلَتْ فِی وَالِی مَالِ الْیَتِیمِ إِذَا کَانَ فَقِیرًا أَنَّہُ یَأْکُلُ مِنْہُ مَکَانَ قِیَامِہِ عَلَیْہِ بِالْمَعْرُوفِ۔ [صحیح البخاری ۴۵۷۵ و صحیح مسلم ۳۰۱۹]
(١٠٩٩١) حضرت عائشہ (رض) اللہ تعالیٰ کے فرمان : { مَنْ کَانَ غَنِیًّا فَلْیَسْتَعْفِفْ وَمَنْ کَانَ فَقِیرًا فَلْیَأْکُلْ بِالْمَعْرُوفِ } ” اور جو شخص دولت مند ہو تو وہ پرہیز کرے اور جو شخص غریب ہو وہ معروف طریقے سے کھاسکتا ہے “ کے بارے میں فرماتی ہیں : یہ آیت یتیم کے مال کے سرپرست کے بارے میں نازل ہوئی ہے جبکہ وہ فقیر اور غریب ہو تو وہ معروف طریقے سے سرپرست ہونے کی حیثیت سے کھا سکتا ہے۔