hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 11012

.

سنن البيهقي

11012
Sunan Al Bayhaqi
(۱۱۰۰۷) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا َبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْمَحْبُوبِیُّ بِمَرْوٍ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مَسْعُودٍ حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَیْلٍ أَخْبَرَنَا شُعْبَۃُ حَدَّثَنَا عَوْنُ بْنُ أَبِی جُحَیْفَۃَ قَالَ سَمِعْتُ أَبِی وَاشْتَرَی غُلاَمًا حَجَّامًا فَعَمَدَ إِلَی الْمَحَاجِمِ فَکَسَرَہَا وَقَالَ : إِنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- نَہَی عَنْ ثَمَنِ الدَّمِ وَعَنْ ثَمَنِ الْکَلْبِ وَمَہْرِ الْبَغِیِّ وَلَعَنَ آکِلَ الرِّبَا وَمُؤْکِلَہُ وَالْوَاشِمَۃَ وَالْمُسْتَوْشِمَۃَ وَلَعَنَ الْمُصَوِّرَ۔ أَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ مِنْ أَوْجُہٍ عَنْ شُعْبَۃَ۔ [صحیح۔ البخاری ۲۲۳۸،۲۰۸۶]
(١١٠٠٧) عون بن ابی جحیفہ فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے والد سے سنا کہ انھوں نے ایک حجام غلام خریدا تو اس کے حجامت کے اوزار توڑ دیے اور فرمایا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خون نکالنے کی قیمت سے منع فرمایا ہے۔ کتے کی قیمت اور زانیہ کی اجرت سے روکا ہے۔ سود کھانے والے اور کھلانے والے پر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے لعنت کی ہے۔ گودنے والی اور گدوانے والی پر لعنت کی ہے اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تصویر بنانے والے پر لعنت کی ہے۔