hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 11033

.

سنن البيهقي

11033
Sunan Al Bayhaqi
(۱۱۰۲۸) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِیہُ إِمْلاَئً أَخْبَرَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِینَارٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : أَمَرَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- بِقَتْلِ الْکِلاَبِ إِلاَّ کَلْبَ مَاشِیَۃٍ أَوْ صَیْدٍ۔ فَقِیلَ لاِبْنِ عُمَرَ إِنَّ أَبَا ہُرَیْرَۃَ یَقُولُ : أَوْ کَلْبَ زَرْعٍ ۔ فَقَالَ: إِنَّ لأَبِی ہُرَیْرَۃَ زَرْعًا۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَیْدٍ۔وَقَدْ رَوَی أَبُو الْحَکَمِ : عِمْرَانُ بْنُ الْحَارِثِ عَنِ ابْنِ عُمَرَ کَلْبَ الزَّرْعِ وَکَأَنَّہُ أَخَذَہُ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- فِی الزَّرْعِ وَعَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- نَفْسِہِ فِی کَلْبِ الْمَاشِیَۃِ وَالصَّیْدِ۔
(١١٠٢٨) حضرت عبداللہ بن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں سوائے رکھوالی اور شکاری کتے کے تمام کتوں کے قتل کا حکم دیا۔ ان سے کہا گیا کہ ابوہریرہ کھیتی والے کتے کو بھی مستثنیٰ کرتے ہیں ؟ فرمایا : ان کی کھیتی تھی (صحیح مسلم ) اور ابو الحکم سے روایت ہے کہ عمران بن حارث بن عمر (رض) سے کھیتی کے کتے کا استثنا بھی منقول ہیگویا کہ انھوں نے یہ بات حضرت ابوہریرہ (رض) سے لی ہے اور انھوں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے لی ہے اور ابن عمر (رض) خود نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے جانوروں کی حفاظت کرنے والے اور شکاری کتے کے بارے میں روایت کیا ہے۔