(۱۱۰۸۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ مَرْزُوقٍ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ عَامِرٍ عَنْ شُعْبَۃَ عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ أَبِی حَسَّانَ الأَعْرَجِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : أَشْہَدُ أَنَّ السَّلَفَ الْمَضْمُونَ إِلَی أَجَلٍ مُسَمًّی أَنَّ اللَّہَ عَزَّ وَجَلَّ أَحَلَّہُ وَأَذِنَ فِیہِ وَقَرَأَ ہَذِہِ الآیَۃَ {یَا أَیُّہَا الَّذِینَ آمَنُوا إِذَا تَدَایَنْتُمْ بِدَیْنٍ إِلَی أَجَلٍ مُسَمًّی فَاکْتُبُوہُ}[بقرہ :۲۸۲] [مسند شافعی ۱۳۹۱]
(١١٠٨١) حضرت عبداللہ بن عباس (رض) فرماتے ہیں : میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ وہ بیع سلف جس کی مدت مقررہ کی ضمانت دی گئی ہو اسے اللہ تعالیٰ نے حلال قرار دیا ہے اور اسے جائز کہا ہے، پھر انھوں نے یہ آیت پڑھی { یَا أَیُّہَا الَّذِینَ آمَنُوا إِذَا تَدَایَنْتُمْ بِدَیْنٍ إِلَی أَجَلٍ مُسَمًّی فَاکْتُبُوہُ }[بقرہ : ٢٨٢] ” اے ایمان والو ! جب تم وقت مقررہ تک کا کوئی لین دین کرو تو اسے لکھ لیا کرو ۔ “