hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 11126

.

سنن البيهقي

11126
Sunan Al Bayhaqi
(۱۱۱۲۱) وَأَمَّا الْحَدِیثُ الَّذِی حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ عُمَارَۃَ بْنِ أَبِی حَفْصَۃَ عَنْ عِکْرِمَۃَ قَالَ قَالَتْ عَائِشَۃُ : قَدِمَ تَاجِرٌ بِمَتَاعٍ فَقُلْتُ یَا رَسُولَ اللَّہِ لَوْ أَلْقَیْتَ ہَذَیْنِ الثَّوْبَیْنِ الْغَلِیظَیْنِ عَنْکَ وَأَرْسَلْتَ إِلَی فُلاَنٍ التَّاجِرِ فَبَاعَکَ ثَوْبَیْنِ إِلَی الْمَیْسَرَۃِ فَبَعَثَ النَّبِیُّ -ﷺ- أَنْ أَرْسِلْ إِلَیَّ ثَوْبَیْنِ إِلَی الْمَیْسَرَۃِ۔ فَقَالَ : إِنَّ مُحَمَّدًا یُرِیدُ أَنْ یَذْہَبَ بِمَالِی۔ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : وَاللَّہِ لَقَدْ عَلِمُوا أَنِّی أَدَّاہُمْ لِلأَمَانَۃِ وَأَخْشَاہُمْ لِلَّہِ ۔ وَنَحْوَ ہَذَا۔ فَہَذَا مَحْمُولٌ عَلَی أَنَّہُ اسْتَدْعَی الْبَیْعَ إِلَی الْمَیْسَرَۃِ لاَ أَنَّہُ عَقَدَ إِلَیْہَا بَیْعًا ثُمَّ لَوْ أَجَابَہُ إِلَی ذَلِکَ أَشْبَہُ أَنْ یُوَقِّتَ وَقْتًا مَعْلُومًا أَوْ یَعْقِدَ الْبَیْعَ مُطْلَقًا ثُمَّ یَقْضِیَہُ مَتَی مَا أَیْسَرَ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔
(١١١٢١) حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں : کچھ تاجر سامان لے کر آئے، میں نے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے عرض کی : اے اللہ کے رسول ! آپ یہ پرانے کپڑے پہننا چھوڑ دیں اور نئے خرید لیں اور جب آپ کے پاس پیسے آجائیں تو اس کی ادائیگی کرلینا، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس تاجر کی طرف پیغام بھیجا کہ دو کپڑے دے دو ، میں آپ کو خوشحالی کے دنوں میں ان کی رقم واپس کر دوں گا۔ وہ کہنے لگا : محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میرا مال کھانا چاہتا ہے، آپ (رض) نے فرمایا : وہ جانتے بھی ہیں کہ میں ان سب سے زیادہ امین اور متقی ہوں۔ یہ اس بات پر محمول ہوگا کہ آپ نے آفر کی تھی، لیکن اس نے انکار کردیا، آپ نے بیع پکی نہیں کی تھی۔ پھر اگر وہ اجازت دے بھی دیتا تو اس بات کی زیادہ توقع تھی کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وقت مقرر کرتے یا پھر مطلق بیع کرتے، پھر جب وسعت آتی تو ادا کرتے ۔