(۱۱۱۹۸) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ حَدَّثَنَا أَبُو حُذَیْفَۃَ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنِ السُّدِّیِّ عَنْ أَبِی ہُبَیْرَۃَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ : جَائَ رَجُلٌ إِلَی النَّبِیِّ -ﷺ- وَفِی حَجْرِہِ یَتِیمٌ وَکَانَ عِنْدَہُ خَمْرٌ حِینَ حُرِّمَتِ الْخَمْرُ فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ أَصْنَعُہَا خَلاًّ قَالَ : لاَ ۔ قَالَ : فَصَبَّہُ حَتَّی سَالَ بِہِ الْوَادِی۔
وَرَوَاہُ وَکِیعٌ عَنْ سُفْیَانَ وَذَکَرَ أَنَّ أَبَا طَلْحَۃَ سَأَلَہُ عَنْ أَیْتَامٍ وَرِثُوا خَمْرًا قَالَ : أَہْرِقْہَا ۔ قَالَ : أَفَلاَ أَجْعَلُہَا خَلاًّ قَالَ: لاَ۔
(١١١٩٨) حضرت انس (رض) فرماتے ہیں : ایک آدمی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا۔ اس کی گود میں یتیم بچے تھے اور اس کے پاس شراب تھی جب کہ اس وقت شراب حرام کردی گئی تھی۔ اس نے کہا : اے اللہ کے رسول ! میں شراب کو سرقہ بنالوں ؟ آپ نے فرمایا : نہیں تو اس نے اسے انڈیل دیا حتیٰ کے وادی بہہ پڑی۔ امام وکیع نے سفیان سے روایت کیا ہے کہ انھوں نے ابو طلحہ کے بارے میں کہا کہ انھوں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے یتیموں کو ملی ہوئی شراب کے بارے میں پوچھا تو آپ نے فرمایا : اسیبہا دو انھوں نے کہا : کیا میں اسے سرقہ بنا لوں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : نہیں۔