hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 11205

.

سنن البيهقي

11205
Sunan Al Bayhaqi
(۱۱۲۰۰) أَخْبَرَنَا أَبُو سَہْلٍ : مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرُوَیْہِ بْنِ أَحْمَدَ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ خَنْبٍ بِبُخَارَی أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : یَحْیَی بْنُ أَبِی طَالِبٍ أَخْبَرَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ أَخْبَرَنَا أَبُو جَنَابٍ عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ : کَانَ رَجُلٌ عِنْدَہُ مَالُ أَیْتَامٍ قَالَ فَکَانَ یَشْتَرِی لَہُمُ الرُّجَّعَ وَالأَنْضَائَ یُصْلِحُہَا وَیَبِیعُہَا قَالَ فَاشْتَرَی خَمْرًا فَجَعَلَہُ فِی الْخَوَابِی وَإِنَّ اللَّہَ تَبَارَک وَتَعَالَی أَنْزَلَ تَحْرِیمَ الْخَمْرِ فَأَتَی النَّبِیَّ -ﷺ- فَسَأَلَہُ فَقَالَ : أَہْرِقْہُ ۔ ثُمَّ سَأَلَہُ فَقَالَ : أَہْرِقْہُ ۔ فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ لَیْسَ لَہُمْ مَالٌ غَیْرُہُ قَالَ : أَہْرِقْہُ ۔ فَأَہْرَاقَہُ۔
(١١٢٠٠) حضرت جابر بن عبداللہ (رض) فرماتے ہیں : ایک آدمی کے پاس یتیموں کا مال تھا تو وہ ان کے لیے پرانی اور خراب چیزیں خریدتا اور ان کو درست کر کے بیچ دیتا تھا۔ ایک دن اس نے شراب خریدی اور مٹکوں میں ڈال لی۔ پھر اللہ نے شراب کی حرمت نازل کی۔ وہ بنی اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا اور اس کے بارے میں پوچھا تو آپ نے اسے فرمایا : شراب بہا دو ، پھر انھوں نے پوچھا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پھر وہی جواب دیا، اس نے پھر کہا : اے اللہ کے رسول ! ان کا صرف یہی مال ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : انڈیل دو چنانچہ اس نے اسے انڈیل دیا۔