(۱۱۲۲۲) وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ الْفَسَوِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو عَلِیٍّ اللُّؤْلُؤِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَیْدِ بْنِ حِسَابٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ ثَوْرٍ عَنْ مَعْمَرٍ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنِ ابْنِ الْمُسَیَّبِ أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- قَالَ : لاَ یَغْلَقُ الرَّہْنُ ۔ قُلْتُ لَہُ : أَرَأَیْتَکَ قَوْلَکَ لاَ یَغْلَقُ الرَّہْنُ أَہُوَ الرَّجُلُ یَقُولُ إِنْ لَمْ آتِکَ بِمَالِکَ فَہَذَا الرَّہْنُ لَکَ قَالَ : نَعَمْ ۔ قَالَ وَبَلَغَنِی عَنْہُ بَعْدُ أَنَّہُ قَالَ : إِنْ ہَلَکَ لَمْ یَذْہَبْ حَقُّ ہَذَا إِنَّمَا ہَلَکَ مِنْ رَبِّ الرَّہْنِ لَہُ غُنْمُہُ وَعَلَیْہِ غُرْمُہُ ۔
(١١٢٢٢) حضرت سعید بن مسیب (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : گروی رکھی گئی چیز روکی نہ جائے ۔ حضرت سعید بن مسیب (رض) کہتے ہیں : میں نے کہا : مجھے بتایئے ! کیا آپ کے فرمان کا یہ مطلب ہے کہ کوئی شخص یہ کہے کہ اگر میں تجھے تیرا مال واپس نہ کروں تو یہ چیز تیری ہوگی ؟ آپ نے جواب دیا : ہاں ۔ انھوں نے کہا : پھر مجھے معلوم پڑا کہ انھوں نے یہ کہا ہے : اگر وہ چیز ہلاک ہوجائے تو اس کا یہ حق ختم نہیں ہوگا یہ تو رہن رکھنے والے کا نقصان ہوگا کیونکہ نفع بھی اس کا ہوتا ہے اور نقصان بھی اس کا ہوتا ہے۔