(۱۱۲۷۰) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ الأَصْبَہَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ حَیَّانَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زَکَرِیَّا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ عَنْ یُونُسَ بْنِ یَزِیدَ عَنِ الزُّہْرِیِّ قَالَ أَخْبَرَنِی عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ کَعْبٍ : أَنَّ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ وَہُوَ أَحَدُ قَوْمَہِ مِنْ بَنِی سَلَمَۃَ کَثُرَ دَیْنُہُ عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَلَمْ یَزِدْ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- غُرَمَائَ ہُ عَلَی أَنْ خَلَعَ لَہُمْ مَالَہُ۔ [ابوداؤد فی المراسیل ۱۷۲]
(١١٢٧٠) حضرت عبدالرحمن بن کعب (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت معاذ بن جبل (رض) جو اپنی قوم بنو سلمہ کے ایک فرد تھے۔ ان کا قرض رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانے میں بہت بڑھ گیا۔ چنانچہ آپ نے صرف یہ کیا کہ حضرت معاذ کا مال قرض خواہوں کے درمیان تقسیم کردیا۔