hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 11287

.

سنن البيهقي

11287
Sunan Al Bayhaqi
(۱۱۲۸۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَیْدِ اللَّہِ الْمُنَادِی حَدَّثَنَا وَہْبُ بْنُ جَرِیرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِی الضُّحَی عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ خَبَّابٍ قَالَ : کُنْتُ قَیْنًا فِی الْجَاہِلِیَّۃِ وَکَانَ لِی عَلَی الْعَاصِ بْنِ وَائِلٍ دَرَاہِمُ فَأَتَیْتُہُ أَتَقَاضَاہُ فَقَالَ : لاَ أَقْضِیکَ حَتَّی تَکْفُرَ بِمُحَمَّدٍ فَقُلْتُ : وَاللَّہِ لاَ أَکْفُرُ حَتَّی یُمِیتَکَ اللَّہُ ثُمَّ یَبْعَثَکَ قَالَ فَذَرْنِی حَتَّی أَمُوتَ ثُمَّ أُبْعَثَ فَأُوتَی مَالاً وَوَلَدًا فَأَقْضِیَکَ فَنَزَلَ { أَفَرَأَیْتَ الَّذِی کَفَرَ بِآیَاتِنَا وَقَالَ لأُوتَیَنَّ مَالاً وَوَلَدًا } رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ إِسْحَاقَ عَنْ وَہْبِ بْنِ جَرِیرٍ وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ أَوْجُہٍ عَنِ الأَعْمَشِ۔ [صحیح۔ بخاری ۲۰۹۱، مسلم ۲۷۹۵]
(١١٢٨٢) حضرت خباب فرماتے ہیں کہ میں دور جاہلیت میں لو ہا ر تھا۔ میں نے عاص بن وائل سے کچھ درہم لینے تھے۔ میں اس کے پاس آیا اور مطالبہ کیا تو اس نے کہا : میں تیری رقم نہیں دوں گا حتیٰ کے تو محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا انکار کرے۔ میں نے کہا : اللہ کی قسم ! میں محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا تیری موت اور دوبارہ اٹھنے تک انکار نہیں کروں گا تو اس نے کہا : چلو ٹھیک ہے، اب میرا راستہ چھوڑ دو ۔ جب میں مرجاؤں گا اور دوبارہ اٹھایا جاؤں گا۔ پھر مجھے مال اور اولاد دی جائے گی تو میں اسی وقت تجھے ادائیگی کر دوں گا، اللہ تعالیٰ نے پھر یہ آیت نازل فرمائی۔{ أَفَرَأَیْتَ الَّذِی کَفَرَ بِآیَاتِنَا وَقَالَ لأُوتَیَنَّ مَالاً وَوَلَدًا } [مریم ٧٧]