hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 11321

.

سنن البيهقي

11321
Sunan Al Bayhaqi
(۱۱۳۱۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْمَحْبُوبِیُّ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَیْلٍ أَخْبَرَنَا شُعْبَۃُ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ قَالَ وَأَخْبَرَنِی عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ الْحُسَیْنِ حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِی إِیَاسٍ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ عُمَیْرٍ عَنْ عَطِیَّۃَ الْقُرَظِیِّ قَالَ : عُرِضْتُ عَلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- یَوْمَ قُرَیْظَۃَ فَشَکُّوا فِیَّ فَأَمَرَ النَّبِیُّ -ﷺ- أَنْ یُنْظَرَ إِلَیَّ ہَلْ أَنْبَتُّ فَنَظَرُوا إِلَیَّ فَلَمْ یَجِدُونِی أَنْبَتُّ فَخَلَّی عَنِّی وَأَلْحَقَنِی بِالسَّبْیِ۔
(١١٣١٦) حضرت عطیہ قرظی (رض) فرماتے ہیں : قریظہ والے دن مجھے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے پیش کیا گیا، انھیں میرے بارے میں شک ہوا۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حکم دیا کہ اس کے زیر ناف بال دیکھو، آیا بال اگے ہیں یا نہیں ! انھوں نے مجھے دیکھا تو بال نہیں اگے تھے، انھوں نے مجھے چھوڑ دیا اور قیدیوں میں شامل کرلیا۔